نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے نوئیڈاضلع کے ایک رسٹورنٹ میں مفت چکن کھانا اور پیسے مانگنے پر فساد کرنا تین لوگوں کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ ریستوران کے مالک کی شکایت پر نوئیڈا کے سیکٹر 20 کی پولس نے تین نوجوانوں کو مفت چکن پیش کرنے اور پیسوں کا مطالبہ کرنے پر ریستوراں کے عملے سے مار پیٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔
سارا معاملہ کیا ہے:
کل گورو یادو اور ہمانشو اپنے دو دیگر دوستوں کے ساتھ نوئیڈا شہر کے سیکٹر 29 کے گنگا شاپنگ کمپلیکس کے ککڑ کو ریستوران میں رات کا کھانا کھانے آئے تھے۔ کھانا کھانے کے بعد چاروں نوجوان بغیر معاوضہ ادا کئے ریسٹورنٹ سے نکلنے لگے۔ ہوٹل کے عملے نے کھانے کا بل ادا کرنے کے لیے کہا تو نوجوان نے عملے کے ساتھ بدسلوکی اور بدتمیزی کرنا شروع کر دی۔ انہوں نے ہوٹل کے عملے پر حملہ کرکے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ لڑائی کے بعد چاروں ملزمان عملے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اپنی گاڑی میں فرار ہوگئے۔