ریاست اترپردیش میں مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ ریاست کے شہر پریاگ راج، رائے بریلی اور اعظم گڑھ میں تین نئے زرعی سائنسی مراکز کھولے جائیں گے۔
مسٹر تومر نے تین زرعی سائنسی مراکز (کے وی کے)، داتا گنج، بدایوں-2 (اتر پردیش) کی انتظامی عمارت کا آن لائن سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ اترپردیش میں 86 کے وی کے ہیں، جو اچھے کام کررہے ہیں۔
مرکزی حکومت کسانوں کے ساتھ دھوکہ نہیں دینا چاہتی، اسی کے پیش نظر وزیر زراعت نے آج یہ اعلان کیا ہے کہ اترپردیش میں تین زرعی مراکز کھولے جائیں گے اس سے قبل بھی ریاست میں 20 کے وی کے منظور کیے گئے تھے، جن میں سے 17 کھولے جاچکے ہیں، باقی کے وی کے پریاگراج، رائے بریلی اور اعظم گڑھ جلد کھل جائیں گے، جبکہ مراد آباد میں ایک کے وی کے کی تجویز ہے۔
اس موقع پر مسٹر تومر نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی اجازت نہیں دے گی، لہذا نئے آرڈیننس کے ذریعے قانونی التزامات کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب کاشتکاروں کو ان کی پیداوار کی قیمت کی پیشگی ضمانت دی جائے گی۔
مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ ریاست کے شہر پریاگ راج، رائے بریلی اور اعظم گڑھ میں تین نئے زرعی سائنسی مراکز کھولے جائیں گے مسٹر تومر نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے مزدوروں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے غریب کلیان روزگار یوجنا کا آغاز کیا ہے، جبکہ اترپردیش حکومت نے بھی اپنی سطح پر لاکھوں ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے ایک وسیع مہم چلائی ہے، جو قابل تحسین ہے۔
زراعت اور دیگر شعبوں میں مسلسل ترقی کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر تومر نے کہا کہ حکومت چھوٹے طبقے کے لیے بھی حساس ہے، جس کی مثال اس بات کی ہے کہ کس طرح ریاستی حکومت نے تارکین وطن مزدوروں کی نقل و حرکت اور معاملات کو سنجیدگی سے لیا ہے اور بہتر حکمت عملی بنا کر کامیابی سے کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے چھ ریاستوں کے 116 اضلاع میں پردھان منتری غریب کلیان روزگار یوجنا کو نافذ کرکے روزگار کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔