اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: جرائم میں ملوث تین ملزمین گرفتار - یہ دونوں اسمگلرز ایک کلو گانجہ کسی کے حوالے کرنے والے تھے

نوئیڈا میں گانجہ، نشیلی ادویات اور ممنوعہ شراب کی اسمگلنگ کے خلاف پولیس کی مہم جاری ہے۔ اس کے تحت نوئیڈا سیکٹر 49 پولیس نے دو گانجہ اسمگلرز اور نوئیڈا تھانہ سیکٹر 39 پولیس نے ایک شراب اسمگلر کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

three accused involved in crimes arrested in noida uttar pradesh
نوئیڈا: جرائم میں ملوث تین ملزمین گرفتار

By

Published : Dec 10, 2020, 7:49 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے شہر نوئیڈا کے تھانہ سیکٹر 39 پولیس نے ایک شراب اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم امیت بسمرام ولد اسیم نیٹھاری سیکٹر 31 کا رہائشی ہے۔ اسے نوئیڈا سیکٹر 20 کے پریتک ایڈیفیس ریڈ لائٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار اسمگلر کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل اور 24 دیسی آدھے گلاب مسالہ دار شراب برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نوئیڈا کے گاؤں سالار پور اور سیکٹر 100 میں شراب کی اسمگلنگ کرتا تھا۔

نوئیڈا: جرائم میں ملوث تین ملزمین گرفتار

اس کے خلاف ایکسائز ایکٹ کے تحت سیکٹر 39 نوئیڈا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور جیل بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کسان کمیشن تشکیل کا مطالبہ

وہیں، دوسری طرف، سیکٹر 49 نوئیڈا پولیس نے دو گانجہ اسمگلرز کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کے پاس سے ایک کلو گانجہ برآمد ہوا ہے۔

نوئیڈا: جرائم میں ملوث افراد گرفتار

نوئیڈا پولیس نے راگھویندر ولد مہیندر رہائشی مکھولی، تھانہ مؤسس نگر، ضلع کانپور، موجودہ پتہ گاؤں سالار پور سیکٹر 39 اور آنند تریویدی ولد راکیش، گاوں رائے پور، کوتوالی طاہر پور ضلع سیتا پور یوپی، موجودہ پتہ سالار پور سیکٹر 39 کو نوئیڈا کے سیکٹر 74 کے پارک سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بقول پولیس یہ دونوں اسمگلرز ایک کلو گانجہ کسی کے حوالے کرنے والے تھے۔ اس سے پہلے ہی پولیس کی گرفت میں آگئے۔ پولیس نے تفتیش کرنے کے بعد ان دونوں کو جیل بھیج دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details