مغربی اتر پردیش عاشق جوڑوں کے لئے قبرگاہ بنتی جارہی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں کے دوران عاشق جوڑے کے قتل کی واردات کو دیکھتے ہوئے ایسے ہی ایک عاشق جوڑے نے اپنی جان کے تحفظ کے لیے میرٹھ میں پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے۔
ضلع میرٹھ کے دورالا تھانہ علاقے کے رہنے والے سنی اور برکھا (عاشق اور معشوقہ) نے قریب 6 ماہ قبل شادی کر لی تھی اور تبھی سے وہ دونوں ساتھ رہنے لگے لیکن برکھا کے گھر والوں کو ان کے رشتے سے اعتراض کی وجہ سے عاشق جوڑے کو جان کا خطرہ بنا ہوا ہے اور دونوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔