اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ اور وارانسی سمیت 46 ریلوے اسٹیشنوں کو اڑانے کی دھمکی - Threat to blow up 46 railway stations including Lucknow and Varanasi

عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ نے مبینہ طور پر لکھنؤ سمیت 46 ریلوے اسٹیشنوں کو اڑانے کی دھمکی دی ہے۔

اتر پردیش: لکھنؤ، وارانسی سمیت 46 ریلوے اسٹیشنوں کو اڑانے کی دھمکی
اتر پردیش: لکھنؤ، وارانسی سمیت 46 ریلوے اسٹیشنوں کو اڑانے کی دھمکی

By

Published : Oct 31, 2021, 10:06 PM IST

عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ نے مبینہ طور پر لکھنؤ، وارانسی، گورکھپور، پریاگ راج اور کانپور سمیت 46 اسٹیشنوں کو اڑانے کی دھمکی دی ہے۔ ریلوے محکمہ کے مطابق عسکریت پسند تنظیم نے خط کے ذریعہ یہ دھمکی دی ہے۔

اس دھمکی کے بعد ریلوے محکمہالرٹ ہے۔ جی آر پی اور آر پی ایف نے لکھنؤ کے چارباغ ریلوے اسٹیشن اور لکھنؤ جنکشن پر نگرانی بڑھا دی ہے۔

تاہم ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 'ایسی دھمکی پہلی بار نہیں ملی ہے۔ ماضی میں بھی اسٹیشنوں کو اڑانے کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: کامران کا سیاسی قتل ہوا ہے، رہائی منچ کا الزام

سینئر افسران نے جی آر پی اور آر پی ایف اہلکاروں کو اسٹیشنوں پر کسی بھی مشکوک شخص کی تلاشی لینے کی ہدایت دی ہے اور اس کی اطلاع فوری طور پر کنٹرول روم کو دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details