اردو

urdu

ETV Bharat / state

Job Fair at Aishbagh Eidgah Lucknow: لکھنؤ کے عیدگاہ میں روزگار میلہ کا اہتمام، ہزاروں بے روزگار افراد کی شرکت

لکھنؤ کے عیش باغ عید گاہ میں شاہین اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک روزگار میلے کا اہتمام کیا گیا جس میں ریاست کے متعدد علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ خاص بات یہ ہے کہ ریاست کا پہلا مذہبی مقام ہے جہاں پر نوجوانوں کو روزگار دلانے کے لیے مثبت قدم اٹھائے گئے ہیں۔ Job Fair organized at Eidgah in Lucknow

By

Published : Mar 4, 2022, 5:58 PM IST

Updated : Mar 4, 2022, 6:38 PM IST

لکھنؤ کے عیدگاہ میں روزگار میلہ کا اہتمام، ہزاروں بے روزگار افراد نے شرکت کی
لکھنؤ کے عیدگاہ میں روزگار میلہ کا اہتمام، ہزاروں بے روزگار افراد نے شرکت کی

عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد بے روزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہوا جس کی وجہ سے نوجوان طلبہ و طالبات کو نئے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لکھنؤ کے عیدگاہ میں روزگار میلہ کا اہتمام، ہزاروں بے روزگار افراد کی شرکت

ایسے میں لکھنؤ کے عیش باغ عید گاہ میں شاہین اکیڈمی Shaheen Academy کے زیر اہتمام ایک روزگار میلے کا اہتمام کیا گیا جس میں ریاست کے متعدد علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

خاص بات یہ ہے کہ ریاست کا پہلا مذہبی مقام ہے جہاں پر نوجوانوں کو روزگار دلانے کے لیے مثبت قدم اٹھائے گئے ہیں۔ اس میں بلاتفریق ملت و مذہب سبھی نوجوان طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جس میں سینکڑوں نجی کمپنیاں شامل ہوئیں اور بڑی تعداد میں نوجوانوں کو روزگار حاصل ہو رہا ہے۔

عیش باغ عیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عیش باغ عیدگاہ ریاست کا پہلا مذہبی مقام تھا جہا‌ں سب سے پہلے ویکسینیشن سنٹر قائم ہوا تھا۔

اس کے بعد ریاست متعدد مذہبی مقامات پر یہ عمل شروع ہوا اب روزگار میلے کا اہتمام کرکے یہ پیغام دینے کی بھی کوشش ہے۔ ریاست کے متعدد علاقوں میں مذہبی مقامات سامنے آئیں اور نوجوانوں کو روزگار مہیا کرائیں۔ اس سے نہ صرف ریاست کا ایک بڑا مسئلہ حل ہوگا بلکہ نوجوانوں کے مسائل کا بھی خاتمہ ہوگا۔

مولانا خالد رشید نے بتایا کہ اس روزگار میلہ میں پچاس نجی کمپنیاں شامل ہیں۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں روزگار حاصل کرنے کے لئے نوجوان آئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی مقامات اور مذہب کا دائرہ صرف نماز روزہ حج زکات اور پوجا کرنے تک محدود نہیں ہیں بلکہ سماجی اور فلاحی کام کر عوام کو فائدہ پہنچانا بھی کار ثواب ہے۔ اس کے تحت روزگار میلے کا اہتمام کیا ہے اور مزید روزگار میلے کے انعقاد پر غور و فکر کریں گے۔

روزگار میلہ میں مراد آباد سے آئے ہوئے نوجوان عدنان یزدانی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن سے قبل ہمارا خود کا بزنس تھا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے بزنس ختم ہو گیا اب نجی کمپنیوں میں روزگار کی تلاش ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے میں ناکام رہی ہے۔ نجی کمپنیاں ہی واحد ذریعہ ہیں جس کی وجہ سے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہاں ہزاروں کی تعداد میں بے روزگار نوجوان موجود ہیں۔

جے این ہو سے فارسی زبان میں پی ایچ ڈی کرچکے تقریباً 50 برس کے وصال بھی اسی روزگار میلہ کے قطار میں کھڑے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی ملازمت چلی گئی۔ اب ان کو امید ہے کہ کسی اکیڈمی میں پڑھانے کو مل سکتا ہے۔

ڈاکٹر رخسار نے بتایا کہ ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کئی مہینوں سے بے روزگار تھیں، لیکن اس روزگار میلہ ہمیں امید ہے کہ کسی ہسپتال میں کام مل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین اکادمی یتیم بچوں کو مفت میں تعلیم دے گی

ان کا کہنا ہے کہ مسلم لڑکیاں بھی روزگار حاصل کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں، جب وہ پڑھائی کر سکتی ہیں تو کام کیوں نہیں کرسکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لڑکیاں ہر میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کر آگے بڑھ رہی ہیں۔


Last Updated : Mar 4, 2022, 6:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details