ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے تحصیل اسکول محلہ محمد علی روڈ پر ہر برس رمضان کے مہینے میں ایک خاص بازار لگتا ہے جہاں خوب رونق ہوتی تھی لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس برس بھی بازار میں پہلے جیسی رونق نظر نہیں آرہی ہے۔
دکاندار پریشان نظر آرہے ہیں کیوں کہ اس بازار میں افطاری کے بعد لوگ خریداری کرنے آتے تھے، رات بھر اس بازار میں رونق نظر آتی تھی، لیکن کرفیو نافذ کیے جانے کی وجہ سے بازار کی رونق ختم ہوگئی ہے۔
رمضان کے مہینے میں دکاندار پریشان حال انتظامیہ کی جانب سے ضلع مرادآباد میں رات کا کرفیو لگایا گیا ہے، جب کہ رمضان کے مہینے میں افطاری اور سحری کی دکانداری رات میں زیادہ ہوتی ہے کرفیو لگنے کی وجہ سے دکانداری پر بھی بہت اثر پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے دکانداروں کے چہرے پر اداسی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
اس بازار کی کھجلہ پھینی ڈبل روٹی اور جلیبیاں کھجور، بریڈ، نہاری وغیرہ خاص چیزیں ہیں جن کی دکانداری پہلے کی مانند بہت کم ہو رہی ہے رات بھر چلنے والا بازار صرف دن میں ہی لگ رہا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس سال دکانداری بہت کم ہے ۔