اردو

urdu

ETV Bharat / state

'یہ انتخابات بھارت کے دستور کے تحفظ کے لیے ہے' - دیوبند

ریاست اتر پردیش کے دیوبند میں سماج وادی پارٹی کے صوبائی صدر نریش اُتم پٹیل نے سیاسی جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

'یہ انتخابات بھارت کے دستور کے تحفظ کے لیے ہے'

By

Published : Apr 6, 2019, 9:58 PM IST


انہوں نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیوبند میں پہلی بار ہونے والی اس ریلی میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت متوقع ہے۔

'یہ انتخابات بھارت کے دستور کے تحفظ کے لیے ہے'

قابل ذکر ہے کہ اس ریلی میں مشترکہ طور پر بہوجن سماج وادی پارٹی، سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کے اعلی رہنما مشترکہ طور پر ریلی میں شامل ہونگے۔

ریلی کے دوران سماجوادی کے رہنما نے کہا کہ ہمارا اتحاد صوبے کی 78 سیٹوں پر انتخابات لڑ رہا ہے، جبکہ اتحاد کے سبھی سیٹوں پر جیت کے آثار نظر آرہے ہیں۔

وزیر اعظم بننے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد جب نتیجے آئیں گے تو اتحاد کی تینوں جماعتوں کے سپریمو مل کر یہ طے کریں گے کہ وزیراعظم کون بنے گا۔ انہوں نےمزید کہا کہ 'یہ انتخابات بھارت کے دستور کے تحفظ کے لیے ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details