ریاستی وزیر محکمہ قانون برجیش پاٹھک نے ریاستی عام بجٹ پر سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے ردعمل پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔
انہوں نے اکھلیش سے کہا کہ 'وہ پوائنٹ کے ساتھ بتائیں کہ کہاں نوجوانوں کو مایوسی ہوئی ہے۔'
بارہ بنکی میں ضلع بار ایسوسی ایشن کے پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران برجیش پاٹھک نے کہا کہ 'ریاستی بجٹ میں تمام طبقوں کا خیال رکھا گیا ہے۔'