اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: کورونا وائرس سے تیسری موت

اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان شاردا ہسپتال میں ایک 60 سالہ بزرگ شخص کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی ہے۔

By

Published : May 12, 2020, 7:53 PM IST

third death due to corona in noida uttar pradesh
نوئیڈا میں کورونا وائرس سے تیسری موت

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا میں ایک 60 سالہ بزرگ شخص کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی۔ وہ شاردا ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ نوئیڈا کے سیکٹر 19 کے رہائشی تھے۔ مہلوک کی بیوی بھی کورونا سے متاثر ہے۔ اس کا بھی شاردا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ ضلع میں کورونا سے یہ تیسری موت ہے۔

شاردا ہسپتال کے کووڈ-19 کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر ابھیشیک ترپاٹھی کے مطابق سیکٹر 19 کے بزرگ رہائشی نے یکم مئی کو بخار کی شکایت کی تھی۔ اس کے بعد 4 مئی کو ان کا جمس ہسپتال میں معائنہ کیا گیا۔ وہ گریٹر نوئڈا کے گلگوٹیا کے قرنطینہ سینٹر میں تھے۔ کورونا مثبت رپورٹ 7 مئی کی رات 11 بجے آئی۔ اگلے ہی دن 8 مئی کو انہیں شاردا ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔

گوتم بدھ نگر ضلع میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 224 تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل 9 مئی کو نوئیڈا کے سیکٹر 22 میں رہنے والے ایک شخص کی کورونا انفیکشن کے باعث موت ہوگئی تھی۔ 4 مئی کو غازی آباد کی کھوڑا کالونی کا ایک 47 سالہ شخص 4 مئی کو سیکٹر 137 کے فلکس اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ تاہم گوتم بودھ نگر ضلع میں یہ اعداد و شمار میں نہیں دکھایا گیا کیونکہ کھوڑا کالونی ضلع غازی آباد میں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details