اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہرائچ میں چوروں کے حوصلے بلند

ایک طرف ریاستی حکومت تین برس مکمل ہونے کے بعد جرائم قابو پانے کا دعویٰ کررہی ہے تو وہیں بہرائچ میں چوروں کے حوصلے بلند ہیں، اور مسلسل چوری کی واردات میں اضافہ ہورہا ہے۔

By

Published : Mar 19, 2020, 9:27 PM IST

چوروں نے لاکھوں کے زیورات کے اور نقدی اڑالیے
چوروں نے لاکھوں کے زیورات کے اور نقدی اڑالیے

ریاست اترپردیش کے شہر بہرائچ میں چوروں کے حوصلے بلند ہیں، اور ضلع میں مسلسل چوری کی واردات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بہرائچ میں چوروں نے لاکھوں کے زیورات کے علاوہ نقدی و گھریلو سامان پر بھی ہاتھ صاف کیا۔

ضلع کے بیشتر تھانہ علاقوں میں گذشتہ کئی دنوں سے چوری کی واردات ہورہی ہے، اور ساتھ ہی چوری کے واقعات پر پولیس کے غیر موثر کنٹرول کی وجہ سے عوام میں بے چینی کا عالم ہے۔

چوروں نے لاکھوں کے زیورات کے اور نقدی اڑالیے

واضح رہے کہ بہرائچ کے تھانہ درگاہ شریف کے تحت ابھی دو دن قبل بی جے پی رکن اسمبلی سے ملنے آئے ایک شخص کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر 50 ہزار کی نقد رقم چوری کی، وہیں پھر چوروں نے کوتوالی شہر کے علاقے میں واقع بی جے پی بوتھ صدر کے گھر میں داخل ہو کر لاکھوں روپے کے زیورات و نقدی پر ہاتھ صاف کیا۔

اس کے علاوہ تھانہ رسیا کے تحت ایک ہی گاؤں کے دو گھروں میں داخل ہو کر زیورات، نقدی، کپڑے کے علاوہ برتن تک اٹھا لے گئے۔

موصول اطلاع کے مطابق تھانہ رسیا علاقہ کےکٹلیہ گاؤں کے مقبول خان ابن نظیر خان کے گھر میں دروازے کا تالا توڑ کر چور کمرے میں داخل ہوئے اور الماری کا تالا توڑ دیا اس میں رکھے سونے، چاندی کے زیورات، نقدی 20 ہزار روپے اور برتن لے کر فرار ہوگئے۔

چور جب گھر میں رکھے بکسے کا تالا توڑنے میں کامیاب نہیں ہوپائے تو اس بکس کو اٹھا کر کچھ دور کھیت میں لے جاکر توڑا۔

چوروں نے لاکھوں کے زیورات کے اور نقدی اڑالیے

وہیں اسی گاؤں کے اسماعیل خان ابن نظام الدین خان کے مکان کا تالا توڑ کر داخل ہوئے، اور کمرے میں رکھے بکسوں کا تالا توڑ کر سونے چاندی کے زیورات کے ساتھ 5000 نقدی اٹھا لے گئے۔

اس کے علاوہ بہرائچ کوتوالی شہر کے مطابق بی جے پی بوتھ محلہ مہولی پورہ کا ایک معاملہ ہے جہاں ابھیشیک گپتا بی جے پی بوتھ صدر اپنی اہلیہ کے ساتھ کانپور گئے تھے، اور ان کا گھر خالی تھا۔

ادھر دیر رات چوروں نے ان کے گھر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے، اور تمام کمرے میں موجود الماریوں وغیرہ کی اچھی طرح تلاشی لی لاکر توڑے اور اس میں رکھے تقریباً ایک لاکھ 25 ہزار لاکھ مالیت کے سونے چاندی کے زیورات اور تقریباً 10 ہزار کی نقدی رقم لے کر فرار ہوگئے۔

جمعرات کی صبح تقریباً ساڑھے چار بجے جب وہ گھر واپس آئے تو اسے گھر کے گیٹ پر لاک ٹوٹا ہوا ملا، اور جب گھر کے اندر دیکھا تو گھر کے تمام سامان بکھرے ہوئے تھے اور زیورات اور نقدی وغیرہ غائب تھے۔

واضح رہے کہ ان سبھی معاملے کی اطلاع مقامی پولیس کو موصول کرا دی گئی ہے، پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details