بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ ملک میں جہاں بھی بی جے پی کی حکومت ہے وہاں وہ آر ایس ایس کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔
مایاوتی نے کہا کہ موہن بھاگوت کا بیان کسی کے بھی گلے سے نیچے نہیں اتر رہا ہے، آر ایس ایس، بی جے پی اور حکومت کے قول و عمل میں تضاد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موہن بھاگوت ملک کی سیاست کو منقسم بتاکر جس طرح سے افسوس کر رہے ہیں وہ مناسب نہیں ہے، حقیقت تو یہ ہے کہ بی جے پی حکومت کی وجہ سے نسل پرستانہ سیاست، ذات پات اور بدعنوانی نے لوگوں کو پریشان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں آج افرا تفری کا ماحول ہے، بی ایس پی نے ہمیشہ آر ایس ایس کی پالیسیوں کی مخالفت کی ہے، آر ایس ایس کے بغیر بی جے پی کا کوئی وجود نہیں ہے۔
مایاوتی نے کہا کہ جو لوگ جبراً مذہب تبدیل کرواتے ہیں ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے، جان بوجھ کر اس کو ہندو مسلم مسئلہ نہیں بنانا چاہئے اور مسلم سماج کو شک کی نظروں سے نہیں دیکھنا چاہئے'۔