اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو میں عید الفطر کی نماز ادا نہیں کی جائے گی

کورونا وائرس کے پیش نظرعالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے زیرانتظام جامع مسجد سمیت کسی بھی مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔

اے ایم یو میں عید الفطر کی نماز ادا نہیں کی جائے گی
اے ایم یو میں عید الفطر کی نماز ادا نہیں کی جائے گی

By

Published : May 24, 2020, 4:14 PM IST

کورونا وائرس کے پیش نظر مک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے زیرانتظام جامع مسجد سمیت کسی بھی مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔

اے ایم یو کے ناظم دینیات پروفیسر محمد سلیم نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنے گھروں میں عید کے بجائے نماز چاشت ادا کریں اور سوشل ڈسٹنسنگ کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ 'عید الفطر کی نماز فرض نہیں ہے اور ایسے وقت میں جب صحت عامہ کو سنگین خطرات لاحق ہے تو لوگ اسلامی اصولوں اور احکامات کے مطابق متبادل نمازیں ادا کر سکتے ہیں۔

پروفیسر سلیم نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ نماز سے قبل صدقہ فطرہ عطا کرنا ضروری ہے اس لیے عید کی نماز باجماعت نہ ہونے کے باوجود مسلمان نماز سے قبل صدقہ فطرہ ضرور ادا کریں۔




ABOUT THE AUTHOR

...view details