اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہوبہ معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ ہو:عآپ - متاثرہ کنبے کو ہراساں کررہی ہے

عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ریاستی نائب صدر عمران لطیف نے کہا ہے کہ مہوبہ کے کبرئی علاقے میں آتش بازی کے کاروباری کے قتل کے معاملے میں حکومت لیپا پوتی کر رہی ہے اس کی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہئے۔

مہوبہ معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ ہو
مہوبہ معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ ہو

By

Published : Sep 16, 2020, 8:28 PM IST

لطیف نے بدھ کو کہا کہ کاروباری اندر کاٹ ترپاٹھی سے معطل ایس پی مانک لال پاٹیدار لگاتار رشوت اور رنگداری مانگنے کا کام کررہے تھے۔ اور منع کرنے پر ان کا قتل کردیا گیا۔ وائرل ویڈیو میں ہی نہیں بلکہ سب کے بعد بھی کئی سارے ویڈیو اور ثبوت نظر ائے جس سے صاف ہوتا ہے کہ مہوبہ میں ایس پی ہی نہیں پولیس محکمہ کے دیگر افسران بھی ترپاٹھی کو رنگداری اور رشوت وصولنے کے لئے دھمکا رہے تھے۔


انہوں نے الزام لگایا کہ ترپاٹھی کے قتل میں کہیں نہ کہیں ایس پی کا ہاتھ ہے یہ قتل ایس پی منی لال پاٹیدار کے ذریعہ ہی کرائی گئی ہے۔ عآپ کے وفد نے مہوبہ جاکر متاثرہ کنبے سے ملاقات کی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس اب بھی متاثرہ کنبے کو ہراساں کررہی ہے۔

لوگوں کی بیماری کی وجہ بنی سڑک


ریاستی نائب صدر نے مطالبہ کیا کہ معاملے میں جلد سے جلد ملزم کو گرفتار ی ہو انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر اس معاملے میں مناسب کاروائی نہیں ہوتی ہے تو پارٹی تحریک چلائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details