ملک سمیت اترپردیش میں لاک ڈاؤن جاری ہے ۔ پولیس انتظامیہ اس کو یقینی بنانے کے لیے رات ودن محنت کررہے ہیں ۔ اسی سلسلے میں دارالحکومت لکھنؤ میں لاک ڈاؤن کی زمینی حقیقت جاننے کے لیے ڈی سی پی سروشریسٹھ بیسٹ ترپاٹھی اچانک دورے پر نکلے۔ اس دوران انہوں نے علاقے کے ڈیوٹی پوائنٹ پر بھی چیکنگ کی۔ اچانک ڈی سی پی کے باہر نکلنے سے سبھی تھانے انچارجوں میں ہلچل مچ گئی۔
'ڈیوٹی کے دوران کوتاہی ناقابل برداشت ' - There is no shortage of duty during duty
ریاست اتر پردیش میں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس کی زمینی حقیقت جاننے کے لیے ڈی سی پی سروشریسٹھ ترپاٹھی نے حالات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی میں لاپروائی برتنے والے افسران کو سخت وارننگ دی۔
!['ڈیوٹی کے دوران کوتاہی ناقابل برداشت ' 'ڈیوٹی کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6707452-615-6707452-1586334303138.jpg)
'ڈیوٹی کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں'
اس دوران ڈی سی پی ترپاٹھی نے چوکی انچارج اور دیگر پولیس اہلکاروں کی بھی تعریف کی جو بڑے جوش و خروش سے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران انہوں نے ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کو بھی متنبہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی پی نے تمام چوکیوں انچارج کو ہدایت کی کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر آپ کو علاقے میں لاک ڈاؤن سے کسی قسم کی شکایت موصول ہوتی ہے تو آپ سب کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔