اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shivpal Yadav on Congress کانگریس میں شامل ہونے کا سوال ہی نہیں، شیوپال

اٹاوہ میں اپنے چوگرجی کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت میں شیو پال یادو نے کہا کہ ان کے کانگریس میں شامل ہونے کی خبر پوری طرح سے فرضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشلسٹ اتحاد نے کبھی بھی انہیں اپنا حصہ نہیں مانا اس لئے انہوں نے خود ہی اس اتحاد سے اپنے آپ کو الگ کر لیا۔Shivpal Singh Yadav On Congress

کانگریس میں شامل ہونے کا سوال ہی نہیں، شیوپال
کانگریس میں شامل ہونے کا سوال ہی نہیں، شیوپال

By

Published : Aug 19, 2022, 10:54 PM IST

اٹاوہ: پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(پی ایس پی) کے صدر شیو پال سنگھ یادو نے جمعہ کو کہا کہ ان کا کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائی محض افواہ ہے اور اس کا سچائی سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔Shivpal Singh Yadav On Congress

اٹاوہ میں اپنے چوگرجی کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت میں شیو پال نے کہا کہ ان کے کانگریس میں شامل ہونے کی خبر پوری طرح سے فرضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشلسٹ اتحاد نے کبھی بھی انہیں اپنا حصہ نہیں مانا اس لئے انہوں نے خود ہی اس اتحاد سے اپنے آپ کو الگ کر لیا۔ ایس پی اگر اپنی خامیوں کو دور کر لیتی توآج جو باتیں سامنے آرہی ہے وہ نہی آتیں۔ ایس پی کے لوگ دوسری پارٹی پر الزام لگا رہے ہے لیکن اپنی خامیاں دکھائی نہیں دیتی۔

مسٹر شیو پال نے کرشن جنم اشٹمی پر ملک اور ریاست والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا 'ہم لوگ تو کرشن کے خاندان سے ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ لوگ بھگوان شری کرشن کو ہی مانتے ہیں۔ بھگوان کرشن نے ہمیشہ مذہب کی لڑائی لڑی ہے ذات کی نہیں۔'

انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی قیادت میں ایک مضبوط اپوزیشن پارٹی کھڑی ہو سکتی تھی لیکن سماج وادی پارٹی اپوزیشن کا کردار صحیح سے ادا نہیں کر پا رہی ہے۔ 2024 کے پارلیمانی انتخابات کے مد نظر ایس پی کے سربراہ اکھیلیش یادو اپوزیشن کو متحد کرنے کے سوال پر شیو پا ل نے بھڑکتے ہوئے بولے صرف ہماری بات کرو۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی پورے اپوزیشن کو ایک کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن کے ایک ہونے کے سوال پر شیو پال نے کہا کہ سبھی اپوزیشن پارٹی کو ایک کرنے کی کوشش جاری ہے دیکھتے جائے کیا ہوتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shivpal Yadav On Constitution: 'ابھی تک ملک آئین کے مطابق نہیں چلا'

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details