اناؤ ضلع کے دیہی علاقوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کا اثر اب گنگا کے کنارے دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جہاں بڑی تعداد میں لاشوں کی آخری رسم ادا کی جارہی ہے۔ لوگ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے لاشوں کو جلانے کے بجائے دفنا کر آخری رسم پورا کر رہے ہیں۔ گھاٹوں کا عالم یہ ہے کہ اب لاش دفنانے کے لیے جگہیں نہیں بچی ہے۔
ایک مہینے میں 300 سے زیادہ لاشیں
مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں 300 سے زیادہ لاشیںیہاں آخری رسومات کے لئے لائی گئی ہیں۔ جس میں سے زیادہ تر لاشوں کو زمین میں دفنا دیا گیا۔ اب حالت یہ ہے کہ گنگا کے کنارے لاش دفنانے کے لیے جگہ نہیں بچی ہے۔ ایسا حال اناؤ کے دو گھاٹ بکسر اور روتاپور میں دیکھنے کو ملا ہے۔