پریاگراج: غیرقانونی تبدیلی مذہب کے معاملے میں سماعت کررہی الہ آباد ہائی کورٹ میں ریاستی حکومت کی جانب سے ایک مختصر حلف نامہ داخل کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 'مظفر نگر میں درج ایف آئی آر کی تحقیقات میں ندیم کے خلاف تبدیلی مذہب سے متعلق کوئی ثبوط حاصل نہیں ہوا ہے، لہذا پولیس نے دائر عرضی کے خلاف دفعہ 504 ، 506 اور 120 بی کے تحت چارج شیٹ داخل کی ہے۔
ریاستی حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ 'درخواست گزار کا معاملہ تبدیلی مذہب سے نہیں ہے، لہذا اس کی سماعت جن ہت کی عرضی سے الگ کیا جائے، ندیم کے خلاف جو چارج شیٹ دائر کی گئی ہے وہ قابل عمل نہیں ہے، اسے خارج کیا جانا چاہئے۔