اردو

urdu

ETV Bharat / state

Theft Incident in Ghaziabad: غازی آباد میں لاکھوں کی چوری، معاملہ درج - کرشنا نگرکالونی میں چوری کا واقعہ

غازی آباد شہر کے کرشنا نگر کالونی میں چوری کا واقعہ Theft at ghaziabad's Krishna Nagar Colony پیش آیا، جہاں چوروں نے تالہ توڑ کر تین لاکھ نقد، سونا، چاندی کے زیورات اور تیس لاکھ سے زائد مالیت کے دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔ وہیں پولیس نے معاملہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

غازی آباد میں لاکھوں کی چوری، معاملہ درج
غازی آباد میں لاکھوں کی چوری، معاملہ درج

By

Published : Mar 11, 2022, 6:26 PM IST

غازی آباد:اتر پردیش غازی آباد شہر کے کرشنا نگر کالونی Krishna Nagar Colony میں تقریباً صبح 11:15 بجے بدمعاشوں نے مکان کا تالہ توڑ کر تین لاکھ روپے کی نقد، تیس لاکھ سے زائد مالیت کے سونے چاندی کے زیورات اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کے وقت گھر والے بازار گئے ہوئے تھے جس کے بعد متاثرہ نے تھانہ میں شکایت درج کرائی۔


گھر میں بینا دیوی اکیلی تھیں، دس بجے کے قریب وہ بازار سے سامان لینے گئیں۔ دوپہر 12 بجے کے قریب جب وہ واپس آئیں تو گھر کا تالہ ٹوٹا ہوا دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ بینا دیوی نے بتایا کہ بدمعاش مین گیٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بدمعاشوں نے تین لاکھ نقد اور سونا، چاندی کے زیورات اور تیس لاکھ سے زائد مالیت کا دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

Youth Lynched in Taimoor Nagar: دہلی کے تیمور نگر میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

چوری کی واردات کالونی میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔ چور موٹر سائیکل اور اسکوٹی پر آئے تھے۔

تھانہ انچارج انیتا چوہان نے بتایا کہ رپورٹ درج کرنے کے بعد بدمعاشوں کی تلاش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details