اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: چھ دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں کی چوری - چھ دکانوں میں چوری

امروہہ ضلع میں چوروں کو حوصلے مستقل طور پر بلند ہیں۔ چور چوری کی وارداتوں کو لگاتار انجام دے رہے۔ گذشتہ رات چوروں نے شہر کے کوتوالی علاقے میں چھ دکانوں میں چوری کی واردات کو انجام دیا۔ چوری کا یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا ہے۔

امروہہ میں چھ دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں کی چوری
امروہہ میں چھ دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں کی چوری

By

Published : Dec 1, 2020, 5:15 PM IST

ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کے کوتوالی علاقے میں گذشتہ رات کانت روڈ پر چوروں نے چھ دکانوں میں چوری کی واردات کو انجام دیا ہے۔ امروہہ ضلع میں مستقل طور پر ہو رہی چوری کی وارداتوں نے پولیس کے حفاظتی نظام پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

امروہہ: چھ دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں کی چوری

شہر کوتوالی علاقے میں گزشتہ رات چوروں نے چھ دکانوں کے تالے توڑ ڈالے اور دکانوں میں رکھے انورٹر سمیت ضروری سامان اور نقدی پر ہاتھ صاف کر گئے۔

امروہہ: چھ دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں کی چوری

متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ 'انورٹر بیٹری اور کچھ نقدی کے ساتھ ساتھ دکان میں رکھی ہوئی چیزیں بھی چوری ہوگئیں۔ چوری کا یہ سارا واقعہ ایک دکان کے باہر لگے سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔ جس میں دو نوجوان دکان کا تالا توڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

وہیں چوری کی اطلاع ملنے پر پولیس نے دکانوں کا معائنہ کیا اور کہا کہ جلد ہی واقعے کا انکشاف کر دیا جائےگا۔

فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details