اردو

urdu

ETV Bharat / state

Theft in Aligarh Civil Court علیگڑھ سول کورٹ کے کنٹرول روم میں چوری - Child Theft Gang Arrested

ضلع علیگڑھ سول کورٹ کے کنٹرول رول میں نامعلوم افراد نے چوری کی واردات انجام دی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ incident of Theft in Aligarh Civil Court

17426612
17426612

By

Published : Jan 8, 2023, 9:15 AM IST

علی گڑھ: ضلع علی گڑھ کی عدالت میں کچھ نہ کچھ واقعات ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے انتظامیہ کے حفاظتی انتظامات پر سوال بھی اٹھ رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک ملزم ہتھکڑیاں کھول کر عدالت سے فرار ہو گیا اور عدالت کے کنٹرول روم میں ہی نامعلوم افراد کی جانب سے چوری کی واردات کو انجام دیا گیا ہے۔ سول کورٹ کے کنٹرول روم میں چوری کے اس واقعہ نے پولیس انتظامیہ کے حفاظتی انتظامات پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ چوری کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی۔ ساتھ ہی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چوری کرنے والے نامعلوم افراد کی تلاش کی جاری ہے۔ Theft incident in the control room of Aligarh Civil Court۔ چوری سے متعلق اطلاع دیتے ہوئے ایس پی سٹی کلدیپ سنگھ گناوت نے بتایا کہ انہیں صبح اطلاع ملی کہ عدالت کے کنٹرول روم کے تالے ٹوٹے ہیں جس کے بعد پولیس اور فارنسک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ فی الحال چوری میں کیا سامان غائب ہوا ہے اس کی معلومات تحریر کی بنیاد پر ہوگی، فی الحال پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج بھی دیکھے جا رہے ہیں۔ Theft in Control Room of Aligarh Civil Court

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ چند ماہ قبل علی گڑھ پولیس نے بچہ چوری گینگ کا پردہ فاش کیا تھا۔ اس وقت بچہ چور گینگ کی گرفتاری معاملے کی معلومات دیتے ہوئے ایس پی سٹی کلدیپ سنگھ گناوت نے بتایا تھا کہ 3 اپریل کو نگینہ بیگم زوجہ ارشاد، تھانہ ساسنی کی رہائشی کے یہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد گاؤں کی رہنے والی اوشا نے بیٹی کی پیدائش پر حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی اسکیم کے تحت 100000 روپے کی مدد حاصل کرنے کا یقین دلایا تھا اور اسے ڈسٹرکٹ اسپتال لے آئی، جہاں اس کے دوسرے ساتھیوں کی ہیلپ سے بچہ غائب کیا گیا۔ گاندھی پارک کی پولیس نے بچہ چوری کرنے والے گینگ کا پردہ فاش کیا تھا۔ جس کے قبضے سے 18 دن کی بچی برآمد کی گئی تھی۔ ساتھ ہی پولیس کے ہاتھوں گرفتار گینگ میں 2 مرد اور 4 خواتین بھی شامل تھیں۔ ان کے قبضے سے 18 دن کی معصوم بچی بھی برآمد کی گئی تھی۔ متاثرہ کی طرف سے دی گئی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 4 خواتین وملا دیوی، اوشا، نیہا، رینو، اور 2 افراد وشنو ولد وید پرکاش، ابھیشیک ولد وید پرکاش کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details