اردو

urdu

پلاسٹک سے چرخہ تیار

By

Published : Sep 30, 2019, 6:40 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 3:16 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر نوئیڈا اتھارٹی کی جانب سے 1650 کلوگرام ویسٹ پلاسٹک سے چرخہ تیار کیا ہے۔

پلاسٹک سے چرخہ تیار

نوئیڈا اتھارٹی نے دعوی کیا ہے کہ وہ دنیا کا سب سے بڑا استعمال شدہ پلاسٹک سے بنا چر خہ ہے۔ اس کے لئے اتھارٹی نے انڈیا بک آف ریکارڈز ، ایشیاء بک آف ریکارڈز ، گنیز بک آف ریکارڈز میں درخواست دی ہے۔
واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو ، رکن پارلیمان مہیش شرما ، ایم ایل اے پنکج سنگھ اور اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریتو مہیشوری اس چرخہ کی نقاب کشائی کریں گے۔
نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹو افسر ریتو مہیشوری کی ہدایت پر نوئیڈا سے جمع کی گئی 1250 کلوگرام پلاسٹ غازی آباد کے فنکار سرفزاز علی اور ساکشی جھا کو دی گئی ہے۔

پلاسٹک کے فضلے سے چرخہ تیار

انہوں نے پلاسٹک کے چمچ اور کولڈرانک اسٹرا کو استعمال میں لایا اور 20 روز میں ایکریلیک کے ذریعہ چرخہ کو تیار کیا۔
یہ چرخہ سیکٹر -94 میں مہا مایا برج کے پاس رکھا گیا ہے، جس کو براہ راست ایکسپریس وے سے دیکھ کر لطف اندوز ہوسکتے ہیں

اطلاع کے مطابق شہر میں پہلی بار پلاسٹک کے فضلے سے کوئی چیز تیار کی گی ہے۔جسے دیکھنے سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ اسے کسی لکڑی یا پتھر سے بنایا گیا ہو۔

اس چرخہ کی اونچائی 14 فٹ ، لمبائی 20 فٹ ، چوڑائی 8 فٹ ہے۔ اس جگہ پر ایک ٹریفک جزیرہ( آئی لینڈ) بھی بنایا گیا ہے۔ اس چرخہ کی خاصیت ہے کہ یہ بالکل اصلی چرخہ کے مانند گھومتا ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 3:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details