اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار - اترپردیش

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور سمیت آس پاس کے اضلاع میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم تغیر پذیر ہوگیا۔

موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار
موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

By

Published : Apr 26, 2020, 8:02 PM IST

مغربی اترپردیش کے تمام اضلاع سمیت رامپور میں آج صبح جیسے ہی موسم نے کروٹ بدلی دن میں ہی چہار جانب اندھیرا چھا گیا اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی موسلادھار بارش سے گرمی کے موسم میں درجہ حرارت میں کافی گراوٹ آگئی۔

موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، ویڈیو

موسم میں ہوئی اچانک تبدیلی سے روزے داروں کو راحت محسوس ہوئی دن میں ہی سیاہ بادل چھا جانے کی وجہ سے اندھیرا ہو گیا تھا جس کی وجہ سے گھروں میں لائٹیں جلانی پڑیں۔

جبکہ بارش کے ساتھ تیز رفتار ہوا نے درجہ حرارت کو مزید کم کر دیا۔

بارش سے موسم خوشگوار تو ہوگیا لیکن تصویر کا دوسرا رخ یہ رہا کہ سڑکوں اور راستوں پر پانی بھر گیا جبکہ کسان تشویش میں مبتلا ہو گئے کہ اگر مزید بارش ہوئی تو کھیتوں مین بھی پانی بھرنے کا خدشہ ہے کیوں کہ اس وقت گیہوں کی فصل کی کٹائی جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details