اسرائیل اور فلسطین کے درمیان چل رہی جنگ کو لے کر مسجدوں اور مدرسوں میں کی گئی خصوصی دعائیں مظفر نگر:اسرائیل اور فلسطین کے درمیان چل رہی جنگ کو لے کر اتر پردیش کی حکومت الرٹ موڈ پر ہے۔ آج جمعہ کی نماز کو دیکھتے ہوئے مظفر نگر پولیس نے سکیورٹی کے معقول انتظامات کیے ہوئے تھے۔ مدرسوں اور مساجد کے باہر محکمۂ پولیس کے افسران کو تعینات کیا گیا۔ جس سے کہ چل رہی جنگ کے حوالے سے کوئی مظاہرہ نہ ہو سکے۔ اس کے ساتھ ہی مظفر نگر کی تمام مساجد میں جمعہ کی نماز میں مسلم لوگوں نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کو لے کر امن و امان کے لیے دعائیں کی۔ مفتی ذوالفقار علی صدر اتر پردیش امام تنظیمنے کہا کہ ہر جگہ امن وامان ہو، اس طرح کی بھی دعائیں مانگی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Israel Hamas War غزہ پر قبضہ کرنا اسرائیل کی بڑی غلطی ہوگی: بائیڈن
اس معاملہ میں اتر پردیش امام تنظیم کے صدر مولانا مفتی ذوالفقار علی نے کہا کہ آج ضلع کی تمام مساجد میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جس طرح اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ جاری ہے اور معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کا قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ اسی لیے ہم نے مساجد میں خصوصی دعائیں کی ہیں اور وہاں امن اور بھائی چارہ ہو۔ اس کے لیے دعائیں کی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری حکومت اور ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی آگے آئیں اور اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کو روکنے کی کوشش کریں۔