اردو

urdu

ETV Bharat / state

حضرت سید میرا شاہ پہلوان رحمتہ اللہ علیہ کا عرس منایا گیا - طالب علم کی فیس و دیگر

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے چنہٹ علاقے میں حضرت سید میرا شاہ پہلوان رحمتہ اللہ علیہ کا عرس روایتی شان وشوکت کے ساتھ منایا گیا۔

حضرت سید میرا شاہ پہلوان رحمتہ اللہ علیہ کا عرس منایا گیا

By

Published : Nov 25, 2019, 9:33 PM IST

اس موقعے پر مدارس کے طلباء کے مابین نعتیہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 مدارس کے طلباء نے حصّہ لیا۔ یہ مقابلہ صبح سے دیر شام تک جاری رہا۔

حضرت سید میرا شاہ پہلوان رحمتہ اللہ علیہ کا عرس منایا گیا

تمام ججز کے فیصلے کے بعد دارالعلوم نظامیہ ملہور کے طالب علم ساجد نے اول مقام حاصل کیا جبکہ دارالعلوم رضائے مصطفی غوثیہ مسجد محب اللہ پور کے طالب علم محمد سمیر نے دوسرا مقام حاصل کیا۔

دارالعلوم رضائے مصطفی کے پرنسپل قاری سلیم نے بتایا کہ' دوسرا مقام حاصل کرنےوالے طالب علم محمد سمیر کے اہل خانہ نہایت غریب ہیں ۔ اہل خانہ کے پاس طالب علم کی فیس و دیگر اخراجات کی استطاعت نہیں ہے ایسے میں سمیر نے دوسرا مقام حاصل کر کے نام روشن کیا ہے'۔

غور طلب ہے کہ مزار کے سجادہ نشین نے اعلان کیا تھا کہ بیس برس سے کم عمر کے طالب علم حصہ لے سکتے ہیں اور شرکت کرنے والے طالب علم کی ایک برس کی فیس ادا کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details