اردو

urdu

ETV Bharat / state

تحریک آزادی میں اردو صحافت کا ناقابل فراموش کردار

میرٹھ کے سبھارتی یونیورسٹی میں '1857 میں صحافت کے کردار' کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف دانشوروں نے شرکت کر اپنا مقالہ پیش کیا۔

تحریک آزادی میں اردو صحافت کا ناقابل فراموش کردار

By

Published : Sep 22, 2019, 10:41 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 1:30 PM IST

آئی آئی ایم سی کے سابق ڈائریکٹر جنرل کے جی سریش نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سنہ1857 کی تحریک آزادی میرٹھ کی سر زمین سے شروع ہوئی اور رفتہ رفتہ پورے ملک میں پھیل گئی اور ملک کو متحد کرنے میں کامیاب ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ 1857سنہ کی تحریک میں منصوبہ بند حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سےکامیابی نہیں مل سک تھی لیکن ہندو مسلم ایک ہوکر ملک کی آزادی کے لیے قربانی پیش کی ہے۔

تحریک آزادی میں اردو صحافت کا ناقابل فراموش کردار

انہوں نے کہا کہ اس وقت اترپردیش، مدھیہ پردیش، دہلی، ہریانہ کے بیشتر علاقوں میں اردو و فارسی اور ہندی کے اخبار چھپتے تھے جس نے عوام میں آزادی کی مہم کو خوب فروغ دیا۔

سبھارتی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نیرج نے بتایا کہ کہ سنہ 1857 کی تحریک آزادی میں اردو نے جو کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے لیکن اردو صحافت کو جو اہمیت ملنی چاہیے تھی وہ بدقسمتی سے نہیں ملی ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 1:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details