لکھنؤ: کے جی ایم یو ہسپتال کے ڈاکٹرز نے جڑواں بچوں کو آپریشن کے ذریعے الگ کر کے نئی زندگی دینے میں کامیابی حاصل کی۔
اطلاعات کے مطابق کشی نگر کے رہائشی ایک مزدور کے گھر میں گزشتہ سال جڑواں بچہ پیدا ہوا، جس کے بعد کنبہ نے بچوں کو ڈاکٹرز کو دکھایا، ڈاکٹروں نے ایک سال کی عمر کے بعد آپریشن کرانے کی بات کہی۔
اس دوران گاؤں کے لوگوں کی مدد سے متاثرہ افراد اپنے بچے کو لے کے جی ایم ہسپتال لکھنؤ پہنچے جہاں کے ڈاکٹرز نے بچوں کو دیکھا اور آپریشن کرانے کی صلاح دی۔