اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: اساتذہ نے تنخواہ کی بحالی کا مطالبہ کیا

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں پرائمری ٹیچرز نے ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم دے کر تقریباً تین ماہ سے رکی تنخواہ کا مطالبہ کیا، اس دوران انہوں نے مظاہرہ کرکے اپنی تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا۔

تنخواہ کی بحالی
تنخواہ کی بحالی

By

Published : Jun 15, 2021, 11:33 AM IST

اس موقع پر اردو ٹیچر سرور رضا نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کی ہم سب تقریباً 80 اساتذہ ہیں اور گزشتہ تین ماہ سے ہماری تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے، ماہ فروری میں ہمارا تبادلہ کرکے ہم کو یہاں لایا گیا لیکن مارچ سے ابھی تک ہماری تنخواہ نہیں دی گئی ہے۔

تنخواہ کی مانگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں تنخواہ نہیں دی گئی تو گھر کے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

تنخواہ کی بحالی

اس دوران نیہا شرما نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ہماری تین ماہ کی تنخواہ ادای کی جائے، اگر اسی طرح ہمیں تنخواہ نہیں دی گئی تو ہماری مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

تنخواہ کی بحالی
انہوں نے کہا کہ تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے سے تمام اساتذہ بے حد پریشان ہیں، ہم تقریباً 80 اساتذہ ہیں جس میں ایک استاد کی ضلع پنچایت انتخاب کے دوران موت ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے ہمارا تبادلہ مرادآباد کیا گیا ہے، اس وقت سے ابھی تک تنخواہ نہیں دی گئی ہے، اگر اسی طرح چلتا رہا تو ہم سب کے حالات بد سے بدتر ہو جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details