محبت کی نشانی تاج محل کو 16 جون سے سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ جس میں محدود تعداد میں لوگ تاج محل کا دیدار کر سکیں گے۔ اس کی جانکاری آثارِ قدیمہ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وی کے سُوَرن کر نے دی ہے۔
محبت کی نشانی تاج محل کو 16 جون سے دیدار کے لئے کھول دیا جائے گا - Agra latest news
اترپردیش کے آگرہ ضلع میں موجود محبت کی نشانی تاج محل اور آگرہ کے قلعے کو سیاحوں کے دیدار کے لئے 16 جون سے کھول دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے تاج محل کو 16 اپریل کو بند کردیا گیا تھا۔
محبت کی نشانی تاج محل کو 16 جون سے دیدار کے لئے کھول دیا جائے گا
انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے 16 اپریل کو تاج محل اور آگرہ کے قلعہ کو بند کر دیا گیا تھا جس سے سیاحت کی صنعت کو جھٹکا لگا ہے۔ اب کورونا کا قہر کم ہونے کے بعد ان جگہوں کو 16 جون سے پھر کھولا جارہا ہے۔
سُوَرن کر نے کہا کہ تاج محل دوبارہ کھلنے پر محدود تعداد میں سیاحوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ ایک دن میں کتنے لوگوں کو تاج محل اور آگرہ کے قلعہ کا دیدار کرنے دیا جائے گا اس متعلق ریاستی اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔