اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہاتھرس کی بیٹی کو انصاف ملنے تک جدوجہد جاری رہے گی' - ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

نوئیڈا میں سماج وادی پارٹی کے بیوپار سبھا کی جانب سے ہاتھرس متاثرہ کو انصاف دلانے کے لیے کینڈل مارچ نکالا گیا۔

struggle will continue until Hathras' daughter gets justice
'ہاتھرس کی بیٹی کو انصاف ملنے تک جدوجہد جاری رہے گی'

By

Published : Oct 6, 2020, 12:07 PM IST

ہاتھرس جنسی زیادتی معاملہ کو لے کر نوئیڈا میں کیندل مارچ نکالا گیا ۔ یہ مارچ سالار پور گیٹ سے شروع ہوا اور سیکٹر 82 پر اس کا اختتام ہوا۔

کینڈل مارچ

اس میں سالار پور، بھنگل کے لوگوں کے علاؤہ تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی ۔

مظاہرین نے حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

'ہاتھرس کی بیٹی کو انصاف ملنے تک جدوجہد جاری رہے گی'

اس موقع پر ایس پی رہنما راگھویندر دوبے نے کہا کہ ہاتھرس واقعہ کی غیرجانبدار تحقیقات کر کے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ تمام سرکاری عملہ اس کیس کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں ، جس کی وجہ سے منصفانہ تفتیش کرنا ناممکن ہے۔ لیکن جب تک انصاف نہیں مل جاتا جدوجہد جاری رہے گی۔

ہاتھرس متاثرہ کو انصاف دلانے کے لیے کینڈل مارچ

ایس پی بیوپار سبھا کے رہنما منوج گوئل نے کہا کہ پورے اتر پردیش میں خواتین پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اس موقع پر منوج گوئل، منوج گوتم، سندر بالمیکی، پروین گوتم ، روہتاش بالمیکی، سونو گوتم، ناصر خان، نتن گڑگ، چنتو تیاگی، سوربھ جندل، حاجی خالد، پنکج گوتم، امت گوتم، اظہر وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details