سماجوادی پارٹی سپریمو اکھلیش یادو کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر محمد اعظم خاں کے مضبوط قلعہ رامپور سے اٹھنے والی بغاوت کی چنگاری نے پورے اترپردیش کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے اور اب اس معاملے کی تپش پڑوسی صوبہ اتراکھنڈ میں بھی نظر آ رہی ہے۔ رامپور کے علاوہ اترپردیش کے مختلف اضلاع مرادآباد، سلطانپور، پرتاپ گڑھ، گورکھپور، بجنور وغیرہ سے سماجوادی کارکنان نے پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے مسلم مسائل اور مسلمانوں کے تعلق سے بے رخی بالخصوص اعظم خاں کے مسئلے پر خاموش رہنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ The State President Of The SP Mahila Sabha Uttarakhand Resigned
Resigned in Support of Azam Khan: وینا کشور، اعظم خان کی حمایت میں تمام عہدوں سے مستعفیٰ - وینا کشور، اعظم خان کی حمایت میں تمام عہدوں سے مستعفیٰ
اتراکھنڈ میں ایس پی مہیلا سبھا کی ریاستی صدر وینا کشور نے پارٹی اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے اعظم خاں کے تئیں اختیار کیے گئے رویہ پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سبھی عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ SP women state president of uttarakhand resign
![Resigned in Support of Azam Khan: وینا کشور، اعظم خان کی حمایت میں تمام عہدوں سے مستعفیٰ وینا کشور، اعظم خان کی حمایت میں تمام عہدوں سے مستعفیٰ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15046951-185-15046951-1650265124552.jpg)
وہیں اتراکھنڈ میں سماجوادی پارٹی کی متحرک خاتون لیڈر وینا کشور نے پارٹی اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے اعظم خاں کے تئیں اختیار کیے گئے رویہ پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سبھی عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجوادی خاتون لیڈر وینا کشور نے پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کو بھیجے گئے مکتوب میں لکھا ہے کہ 1992 میں نیتا ملائم سنگھ یادو، محمد اعظم خان صاحب، جنیشور مشرا، بینی پرساد ورما، کنور ریوتی رمن سنگھ اور پنڈت راماشنکر کوشک جی وغیرہ لیڈران نے سماجوادی پارٹی قائم کی تھی۔ جس کا اہم مقصد اقلیتوں، دلتوں، پسماندہ طبقات اور سماج کے استحصال کا شکار لوگوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کے خلاف جد و جہد کرنا تھا۔ لیکن 2016 میں جب سے آپ نے پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی ہے، پارٹی اپنے بنیادی مقصد سے بھٹک گئی ہے۔ Veena Kishor Said Party Did Not Stand With Azam Khan
آج صورتحال یہ ہے کہ عام کارکن کی عزت و احترام تو دور کی بات ہے، سماجوادی پارٹی اپنے بانی رکن محمد اعظم خاں جو حکومت کی انتقامی کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ دو سال سے زیادہ وقت سے سیتاپور جیل میں بند ہیں۔ اکھلیش یادو کو مخاطب کرکے کہا کہ 'آپ اور پارٹی کی جانب سے ان کے معاملے میں جس غیر ذمہ دارانہ اور غیر حساسیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے وہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ لہٰذا میں وینا کشور صوبائی صدر سماجوادی پارٹی مہیلا سبھا اتراکھنڈ اپنے ضمیر کی آواز پر سماج کے سبھی طبقات بالخصوص میرے ہر دل عزیز اور محبوب قائد محمد اعظم خاں کی حمایت میں پارٹی کے سبھی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتی ہوں۔'