نوئیڈا اتھارٹی کی جانب سے بہتر انداز میں فاگنگ نہ کروانے کی وجہ سے ڈینگی کیسیز میں زبردست اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 15 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 357 ہو گئی ہے۔ ضلع میں ڈینگی کے 47 مریض سرگرم ہیں، جو ضلع کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ضلع میں ڈینگی کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث مریضوں کے علاج میں تاخیر ہو رہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی امید لے کر آنے والے لوگ مایوسی کا شکار ہیں۔ ضلع اسپتال میں وارڈ بھرے ہونے کی وجہ سے علاج کے لیے پہنچنے والے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ساتھ ہی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مریضوں کے خون کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ وارڈ کے علاوہ ہسپتال کی لیب میں بلڈ ٹیسٹ کرنے والوں کی بھیڑ ہے۔
سیکٹر 30 پی جی آئی نوئیڈا کی ڈائریکٹر ڈاکٹر جیوتسنا مدان نے کہاکہ یہ درست ہے کہ حالیہ دنوں میں ہے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔سیکٹر 30 میں بچوں کے اسپتال میں بیڈ کی کمی نہیں ہے، ہاں زیادہ مریض آنے کی صورت میں پریشانی ہو جاتی ہے، لیکن ہم اسے مینیج کر لیتے ہیں۔ بلڈ ٹیسٹ کے بعد مریض کی تشخیص کے بعد مختلف وارڈ میں شیفٹ کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے یہاں معاملہ کنٹرول میں ہے لیکن کیس بھی بڑھ رہے ہیں۔
وہین سیکٹر 31 میں واقع ڈسٹرکٹ اسپتال کے ڈینگی وارڈ میں داخل مریضوں کے اٹینڈنٹس نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے انتظامات نامکمل بتائے جارہے ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مریض کو داخل تو کر دیا گیا ہے لیکن علاج میں کوتاہی برتی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر مریض کو دیکھنے نہیں آتے۔ جس کی وجہ سے مریض کی حالت بہتر نہیں ہو رہی ہے'۔