اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیماری سے دلبرداشتہ طالبہ نے خودکشی کی - The sick student committed suicide

اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے کوکھراج علاقے میں سنیچر کو ایک طالبہ نے بیماری سے تنگ آکر کنوئیں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

The sick student committed suicide
بیماری سے دلبرداشتہ طالبہ نے خودکشی کی

By

Published : May 9, 2020, 4:16 PM IST

کوشامبی میں ایک طالبہ کی خودکشی کی خبر ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دشرتھ پور گاؤں کے رام چنر کی لڑکی لاجو(16)ہائی اسکول کی طالبہ تھی۔

وہ گذشتہ کئی مہینے سے بیمار تھی۔ جس سے وہ کافی تکلیف میں رہتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ طالبہ صبح گھر سے نکلی اور گاؤں کے باہر واقع کنوئیں میں کود گئی جس سے اس کی ڈوب کر موت ہوگئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

طالبہ کے اس قدم سے علاقے اور لواحقین صدمے میں ہیں۔ ہر کوئی تشویش میں ہے کہ اس نے یہ بڑا قدم کیوں اٹھایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details