لکھنؤ: حسینہ جنت مآب تقی میں زیر صدارت مولانا سید سیف عباس دلدار علی غفران مآب فاؤنڈیشن کا ایک تعزیتی جلسہ منعقد ہوا۔ مولانا سید سیف عباس نے محمد امیر محمد خان راجہ صاحب محمود آباد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اودھ کی تہذیب و ثقافت کی یادگار ہمارے درمیان نہیں رہے۔ مولانا سید سیف عباس نے کہا کہ خاندان جناب محمد امیر خاں المعروف راجہ محمود آباد سے ہمارے خاندان اجتھاد کے درمیان تعلقات و مراسم بہت قدیمی ہیں۔ مرحوم کا انتقال ملت تشیع کا ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ مرحوم اپنے بزرگوں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی خدمت عزا میں مشغول تھے۔ محمود آباد کے جلوس عزا میں پا پیادہ چلنا اور زیادہ سے زیادہ غم مظلوم کر بلا میں خدمت کو انجام دیتے تھے۔ مرحوم عزاداری امام حسین بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے تھے۔ ان کا مرثیہ خوانی کا انداز بیحد متاثر کن تھا۔
یہ بھی پڑھیں: