نوئیڈا:اترپردیش کے سیکٹر-93A، نوئیڈا میں واقع سپرٹیک کے دونوں ٹاورزکوزمین بوس کرنے کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ 28 اگست کو 32 منزلہ عمارتیں ملبے میں تبدیل ہو جائیں گی۔ انہدامی کارروائی کے پیش نظرنوئیڈا ٹریفک پولیس اور نوئیڈا پولیس نے گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے روٹ ڈائیورژن(Route Diversion) کے منصوبے کااعلان کیا ہے۔ منصوبے کے مطابق پولیس نے صبح 7بجے سے حالات معمول پر آنے تک کئی راستوں کو بند کردیا ہے اورکچھ راستوں کا رخ موڑ دیا ہے۔
Noida twin towers demolition ٹوئن ٹاورکومہندم کرنے کا روڈ میپ تیار - نوئیڈا میں واقع سپرٹیک
سیکٹر-93A، نوئیڈا میں واقع مبینہ غیرقانونی سپرٹیک کے دونوں ٹاورزکوزمین بوس کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 28 اگست کوٹوئن ٹاورکوزمین بوس کرنے کی تاریخ مقررکی گئی ہے۔Demolition Of the Twin Towers
یہ بھی پڑھیں:Sonali Phogat Murder Case موت سے قبل سونای پھوگاٹ، سدھیر سنگوان سے فاصلہ بنانا چاہتی تھی
3. نوئیڈا سے گریٹر نوئیڈا/یمنا ایکسپریس وے جانے والی ٹریفک نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے اورفریدآباد فلائی اوور سے پہلے کٹ سیکٹر 82 کے سامنے سروس روڈ کے لئے مکمل طور پربند رہے گی۔ یہ ٹریفک گیزہ تیراہ، فیز-2 کے راستے منزل کی طرف جائے گی۔
4. گریٹر نوئیڈا سے نوئیڈا/دہلی کی طرف جانے والی ٹریفک کو پری چوک سے سورج پورکی طرف موڑدیاجائےگا۔یہ ٹریفک سورج پور،یاماہا، فیز-2 یا بسرخ کسان چوک سے ہوتی ہوئی منزل کی طرف جائے گی۔
5. یمنا ایکسپریس وے/گریٹر نوئیڈا/دہلی کی طرف جانے والی ٹریفک کو یمنا ایکسپریس وے کے اوپر زیرو پوائنٹ سے پری چوک کی طرف موڑدیا جائے گا۔ یہ ٹریفک پری چوک، سورج پور، یاماہا، فیز-2 یا بسرکھ، کسان چوک سے ہوتی ہوئی منزل کی طرف جائے گی۔
6. یمنا ایکسپریس وے/گریٹر نوئیڈا سے نوئیڈا/دہلی جانے والی ٹریفک نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے اور سروس روڈ سیکٹر 132 کے سامنے مکمل طور پر بند رہے گی۔ یہ ٹریفک سیکٹر 132 کے اندر پستہ روڈ سے ہوتی ہوئی منزل کی طرف جائے گی۔