ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اپنی رہائیش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی ترجمان تنج پنیا نے کہا کہ ریاستی صدر اجئے کمار للو کی رہائی کے لئے وہ ڈی ایم کے مارفت صدر جمہوریہ کو میمورنڈم دینے جا رہے ہیں'.
اجئے کمار للو کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہا 'اجئے کمار للو کے علاوہ 90 کارکنان کو لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ہمارے کارکنان اس وباء کے دوران مہاجر مزدوروں کی خدمت کر رہے تھے'۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا 'للو سمیت تمام کارکنان کو رہا کیا جائے۔ اگر حکومت ایسا نہیں کرتی ہے تو اس کے لئے وہ مزید احتجاج کریں گے'۔
انہوں نے یہ بھی کہا 'کانگریس کارکنان کو گرفتاری کا خوف نییں ہے حکومت جتنی چاہیں گرفتاریاں کر لے لیکن وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے'۔
انہوں نے دعویٰ کیا 'لاک ڈاؤن کے دوران مہاجر مزدوروں کی مدد صرف کانگریس ہی کر رہی تھی اس کے باوجود ان کے کارکنان کے ساتھ ایسا کیا گیا ہے'۔