اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: معزوروں کو تمام عوامی اسکیم سے مستفید کرانے کا عمل شروع

مرکزی اور ریاستی حکومت کی ہدایت کے بعد ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں معزوروں کو با اختیار بنانے کے لئے انہیں تمام حکومتی اسکیم سے جوڑنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

بارہ بنکی: معزوروں کو تمام عوامی اسکیم سے مستفید کرانے کا عمل شروع
بارہ بنکی: معزوروں کو تمام عوامی اسکیم سے مستفید کرانے کا عمل شروع

By

Published : Sep 6, 2020, 8:56 AM IST

محکمے فوڈ اینڈ سپلائی کی جانب سے اس کے لئے اعداد شمار یکجہ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اس عمل کے شروع ہونے پر معزور بھی کافی خوش ہیں۔

بارہ بنکی: معزوروں کو تمام عوامی اسکیم سے مستفید کرانے کا عمل شروع

قابل غور ہو کہ عدالت عظمیٰ نے حکومتوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ معزوروں کو تمام حکومتی اسکیم سے مستفید کرائیں۔

اس پر عمل کرتے ہوئے حکومتوں نے اپنے محکمہ کو بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ فوڈ اینڈ سپلائی کی اسکیم سے معزوروں کو مستفید کرانے کے لئے ضلع سپلائی افسر ایس وی شاہی نے محکمہ سماجی بہبود اور مختلف این جی اوز سے اعداد و شمار یکجہ کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔

اب تک 3 ہزار سے زیادہ معزوروں کا ڈاٹا محکمہ کو ملا ہے، اس عمل کے شروع ہونے سے معزور بھی کافی خوش ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سے معزوروں کو کافی مدد ملے گی، اس سلسلے میں معزور ناگیش پٹیل کا کہنا ہے کہ اگر انہیں انتیودئے میں شامل کر لیا جاتا ہے تو انہیں کھانے پینے کے لۂے کسی کا محتاج نہیں رہنا پڑےگا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details