اردو

urdu

ETV Bharat / state

Umesh Pal Murder Case پولیس عتیق احمد اور اشرف کے ساتھ کوشامبی روانہ ہوگئی - پولیس عتیق احمد اور اشرف کے ساتھ کوشامبی روانہ

پولیس ٹیم عتیق احمد اور اس کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف کے ساتھ کوشامبی کے لیے پریاگ راج سے روانہ ہو گئی ہے۔

عتیق احمد اور اشرف
عتیق احمد اور اشرف

By

Published : Apr 14, 2023, 9:48 PM IST

Updated : Apr 14, 2023, 10:13 PM IST

پریاگ راج: عتیق احمد اور ان کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف کو لیکر پولیس کی ایک ٹیم روانہ ہوگئی ہے۔ دھومن گنج تھانے سے پولیس ٹیم کوشامبی فتح پور روڈ کے لیے روانہ ہوئی، پولیس دونوں کوشامبی یا فتح پور لے جا سکتی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو عتیق اور اشرف کے کہنے پر اسلحہ برآمد کیا جا سکتا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ حراستی ریمانڈ کے دوران پولیس کو عتیق احمد اور اشرف نے اسلحے کے ساتھ دیگر مشکوک اشیاء کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ اسے بازیافت کرنے کے لیے پولیس ٹیم پریاگ راج سے عتیق اور اشرف کے ساتھ روانہ ہوئی ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس عتیق اور اشرف کو لے کر کوشامبی اور فتح پور جا سکتی ہے۔ جہاں پولیس ٹیم عتیق احمد کے ٹھکانے پر جائے گی اور موقع پر ہی اس کی بازیابی کی کوشش کرے گی۔ جس طرح سے عتیق اور اشرف کو نینی سنٹرل جیل سے ڈھوم گنج تھانے لایا گیا تھا حفاظتی انتظامات کے درمیان اسی طرح کے حفاظتی انتظامات کے درمیان مافیا بھائیوں کو پریاگ راج سے کوشامبی لے جایا جا رہا ہے۔

بتا دیں کہ جمعرات کو عتیق احمد اور ان کے چھوٹے بھائی خالد عظیم عرف اشرف کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ پولیس ان دونوں کو لے کر دھومن گنج تھانے پہنچی تھی۔ رات کو عتیق اور اشرف کو دھوم گنج تھانے میں رکھ کر پولس نے کئی سوالات کئے۔ پولیس نے امیش پال سمیت پاکستان کنکشن سے متعلق کئی سوالات پوچھے تھے۔ اس کے بعد جمعہ کو بھی پولیس نے عتیق احمد اور اشرف سے پوچھ گچھ جاری رکھی۔ ان دونوں سے پولیس نے امیش پال سمیت کئی معاملوں میں سخت پوچھ گچھ کی تھی۔

ذرائع کی مانیں تو جمعہ کی شام پولیس ٹیم عتیق احمد اور اس کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف کے ساتھ پریاگ راج سے روانہ ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھومن گنج تھانے سے پولیس ٹیم کوشامبی فتح پور روڈ کے لیے روانہ ہوئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پولیس ان دونوں کو کوشامبی یا فتح پور لے جا سکتی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو عتیق اور اشرف کے کہنے پر اسلحہ برآمد کیا جا سکتا ہے۔ دونوں کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

Last Updated : Apr 14, 2023, 10:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details