ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں قائم 'دی پام ٹری اکیڈمی' نے اپنے اسکول کے بچوں کے سرپرستوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران بند اسکول کی فیس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی نئے داخلہ فیس اور سالانہ فیس بھی نہیں لینے کا اعلان کیا ہے۔
رامپور: اسکول فیس معاف کرنے کا اعلان دراصل رامپور میں بچوں کی اسلامی نہج پر تعلیم و تربیت کے لئے قائم کنیڈین انٹرنیشنل اسکول کی برانچ دی پام ٹری اکیڈمی والدین کی خاص توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ یہاں کا تعلیمی ماحول دیگر تعلیمی اداروں سے کافی مختلف ہے۔
دراصل عالمی وباء کوڈ 19 کی وجہ سے ملک کے تمام تعلیمی ادارے مارچ کے مہینے سے بند ہیں۔ ایسے میں جہاں دیگر تعلیمی ادارے سرپرستوں سے بند مہینوں کی بھی اسکول فیس لے رہے ہیں تو وہیں رامپور کا یہ پہلا اسکول ہے جس نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ بند اسکول کی بچوں کے والدین سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
اتنا ہی نہیں بلکہ رجسٹریشن اور داخلہ فیس بھی اس اسکول نے معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے سے بچوں کے سرپرست بھی کافی خوش ہیں۔
کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے مارچ کے شروع ہفتہ میں ہی تمام تعلیمی ادارے بند کر دئے گئے تھے جو کہ ابھی تک مسلسل بند چل رہے ہیں۔ وہیں 24 مارچ کے بعد سے تین مہینے تک چلے مکمل لاک ڈاؤن سے تمام کام بند ہو گئے تھے۔ ایسے میں جب اسکولز کی جانب سے فیس جمع کرنے کا مطالبہ کیا گیا تو سرپرستوں نے اس کی مخالفت کی اور کہا گیا کہ اسکول بند تو فیس کیسی؟ اسکولز نے جب مزید دباؤ بنایا تو رامپور کے سرپرستوں نے 'نو اسکول نو فیس' مہم جاری کر دی۔
جس کے رامپور میں کافی اچھے نتائج اس شکل میں سامنے آئے کہ کسی اسکول نے تین مہینے، تو کسی نے چار ماہ تک کی فیس معافی کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ہم نے پام ٹری اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر خان سے خصوصی بات چیت کی اور ان سے جانا کہ انہوں نے کون کون سی فیس نہیں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈاکٹر زبیر خاں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 'وہ جہاں بند اسکول کی تمام بچوں سے فیس نہیں لے رہیں وہیں بچوں کو آن لائن تعلیم سے بھی مسلسل جوڑے ہوئے ہیں۔