اردو

urdu

By

Published : Jan 28, 2021, 7:54 AM IST

ETV Bharat / state

نوئیڈا: احتجاج میں کسانوں کی تعداد معمول سے کم

نوئیڈا فلم سٹی کے سامنے دلت پریرنا استھل پر کسان دو ماہ سے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

the-number-of-farmers-remained-lower-than-usual
نوئیڈا: کسانوں کی تعداد معمول سے کم

یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں زرعی قوانین کے خلاف ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہوئے تشدد کا اثر نوئیڈا میں کسانوں کی تحریک میں دیکھنے کو ملا۔

بھارتیہ کسان یونین (لوک شکتی) سے وابستہ کسانوں کی تعداد دوسرے دنوں کے مقابلے میں گزشتہ روز کچھ کم رہی۔ اس کے ساتھ ہی یہاں ایک بھی ٹریکٹر نظر نہیں آیا۔ کل تحریک کے مقام پر کسانوں کی تعداد بہت زیادہ نہیں تھی لیکن ایسا خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ پھر کسانوں کی تعداد معمول پر آجائے گی اور تحریک اسی انداز میں پر امن طریقے سے جاری رہے گی۔

نوئیڈا میں کسانوں کا احتجاج

کسان تنظیموں کی جانب سے مرکز کے تین نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے کے حق میں ہزاروں کسانوں نے منگل کے روز ٹریکٹر پریڈ کی تھی۔ایسا کہا جارہا ہے کہ اس تحریک کو سازش کے تحت سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔ منگل کی ہنگامہ آرائی اسی کوشش کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details