نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ ڈینگی بخار کا قہر مسلسل بڑھ رہا ہے۔ سیکٹر 122 کی رہائشی 28 سالہ خاتون ڈاکٹر بھی ڈینگی سے جاں بحق ہو گئی ہے۔ لیکن ڈینگی کے ڈنک پر قابو نہیں پایا جا رہا۔یہ اس سال ڈینگو سے پہلی موت بتائی جا رہی ہے۔
اگرچہ اتوار کے روز ڈینگی سے 28 سالہ ہومیو پیتھیک خاتون ڈاکٹر کو علاج کے لیے سکٹر 39 میں واقع ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ریپڈ ٹیسٹ کے بعد رپورٹ ڈینگی مثبت آئی۔اس کے بعد مریضہ کو آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔ حالات خراب ہونے پر انہیں سیکٹر 29 کے ایک پرائیویٹ ہسپتال منتقل کرایا گیا۔
تاہم خاتون ڈاکٹر کی اتوار کی شام دوران علاج موت ہو گئی۔ موت کے بعد محکمہ صحت نے کچھ چوکسی بڑھا دی ہے تاہم ڈینگی بخار اب بھی کم نہیں ہو رہا۔ محکمہ صحت کی تیاریاں ابھی تک ناکافی نظر آتی ہیں۔