سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 49 اضلاع میں اب تک ملے مریضوں میں حالانکہ 108 صحت مند ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں، جبکہ 17 کی موت ہو چکی ہے۔ اس طرح ریاست کے مختلف ہسپتالوں میں بھرتی مریضوں کی تعداد 959 ہے۔
اترپردیش میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوئی - یوپی میں کرونا پازیٹیو کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ
ریاست اترپردیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر تین مریضوں کی موت ہو گئی جبکہ اس مدت میں 115 نئے معاملے آنے کے بعد کووڈ۔19 سے متاثر مریضوں کی تعداد 1084 ہوگئی ہے اور جس میں تبلیغی جماعت کے اراکین کی تعداد 638 ہے۔
اترپردیش میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوئی
انہوں نے بتایا کہ آئسولیشن وارڈ میں آج 25 اور مریض بھرتی کرائے گئے ہیں جس کے بعد یہاں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1050 ہوچکی ہے۔ وہیں 10234 کوارنٹین کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست کے مختلف اضلاع میں 98388 لوگوں کی صحت پر نظر رکھی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست میں 78 لیول۔1 کے کووڈ ہسپتال ہیں۔ وہیں لیول۔2 کے 70 ہسپتال اور لیول۔3 کے چھ ہسپتال ہیں۔ ان ہسپتالوں میں آئسولیشن بیڈ کی تعداد 9442، کوارنٹین بیڈ 14619 اور وینٹی لیٹر بیڈ چھ ہیں۔