ریاست اتر پردیش کے ضلع باندہ میں وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے کارکنان کے ذریعہ مسجد پر حملہ کیا گیا تھا جس پر مرادآباد آباد سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ضیاء الرحمن برق نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف ملک مخالف دفعات کے تحت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Junaid Nasir Murder Case جنید اور ناصر کے قاتلوں کو پھانسی کی سزا کا مطالبہ - سماجودای پارٹی رکن اسمبلی ضیاءالرحمن برق
رکن اسمبلی ضیاء الرحمن برق کا کہنا ہے کہ باندہ میں مذہبی مقامات پر حملہ کرنا ہو یا کانپور میں ایک خاتون کا اپنی بیٹی کے ساتھ زندہ جل جانے کا معاملہ ہو یا میوات میں مسلم نوجوانوں کو زندہ جلانے کا واقعہ ہو یہ تمام چیزیں اس بات کی جانب اشارہ کررہی ہیں کہ مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے بی جے پی قانون کے راج کا دعوی کرتی ہے ان واقعات سے ان کے دعوے کی پول کھل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میوا ت میں جنید اور ناصر کو زندہ جلا کر قتل کردیا گیا اس پر نہ صرف وہاں کی حکومت اور پولیس انتظامیہ ذمہ دار ہے بلکہ' گاؤ رکچھا' کے نام پر عوام کے مابین خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مجرموں کے خلاف یو اے پی اے کے تحت کاروائی کی جائے تاکہ ملک میں اقلیتوں کا حکومت پر اعتماد برقرار رہے۔
انہوں نے کہا کہ ان واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،حکومت کو فوری طور پر ان کے خلاف سخت کاروائی کرکے یہ پیغام دینا چاہیے کہ مستقبل میں اس طرح کے حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ناصر اور جنید کے قاتلوں کو جھانسی کی سزا دی جائے تاکہ ان کے اہل خانہ کو انصاف مل سکے۔
مزید پڑھیں:Junaid Nasir Murder Case ملزم سری کانت کے اہل خانہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو پولیس نے جھوٹا قرار دیا