اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک کے سب سے زیادہ نئے 352 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر فعال کیسز کی تعداد 1390 ہوگئی ہے۔
علی گڑھ میں کورونا کے اب تک کے سب سے زیادہ 352 نئے معاملے - چندر بھوشن سنگھ
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 352 مثبت رپورٹ آئی ہے، وہیں 78 متاثرین کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق اب تک 12 لوگوں کی موت ہو چکی ہیں۔ تقریباً 1390 ایکٹیو کیس موجود ہیں۔

دن بدن بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر ضلع علی گڑھ ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے بھی دو گز کی دوری، ماسک اور سینیٹائزر کا اچھے سے استعمال کرنے کی اپیل کی۔ گھر سے باہر بہت زیادہ ضروری کام ہونے پر ہی نکلنے کی ہدایت دی۔
علی گڑھ میں دن بدن کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 352 مثبت رپورٹ آئی ہے۔ وہیں، 78 متاثرین کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق اب تک 12 لوگوں کی موت ہو چکی ہیں۔ تقریبا 1390 ایکٹیو کیس موجود ہے۔
کورونا کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کے لیے علی گڑھ انتظامیہ نے بیرونی ممالک اور مہاراشٹر، پنجاب، دہلی، مدھیہ پردیش کے علاوہ دیگر ریاستوں سے آنے والے لوگوں کے لئے کورونا کنٹرول روم نمبر 05712420100, 101 جاری کیا ہے۔
وہیں ریاست اترپردیش حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آج اور کل بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔