اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کے ضلع دفتر کا افتتاح اور محاذ کی جانب سے کمبل تقسیم تقریب میں شرکت کرنے آئے وزیر مملکت ہیرا ٹھاکر نے کہا کہ پسماندہ مسلم سماج کے آنے سے 2022 کے انتخابات میں تو بی جے پی کا فائدہ ہوگا ہی، ساتھ ہی پنچایت انتخابات میں بھی پسماندہ مسلمان پارٹی کے امیدواروں کو فتح دلانے میں پوری مدد کریں گے۔
ریاستی وزیر مملکت کا دعویٰ، پسماندہ مسلم بی جے پی کے ساتھ
ریاستی اقیلتی طبقہ کمیشن کے نائب صدر و وزیر مملکت ہیرا ٹھاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں محسوس ہو رہا ہے کہ تمام پسماندہ مسلمان بی جے پی کے ساتھ آنے کے لئے تیار ہیں۔
ریاستی وزیر مملکت کا دعویٰ، پسماندہ مسلم بی جے پی کے ساتھ
انہوں نے کہا کہ جو حمایت آج کے پروگرام میں نظر آئی ہے اس سے انہیں محسوس ہو رہا ہے کہ انہیں کچھ تاخیر ہو گئی ہے۔ آج پسماندہ مسلم سماج کے لوگوں کا یوگی اور مودی میں بھروسہ بڑھ رہا ہے اور حکومت کی اسکیمات میں بھی اعتماد بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بی جے پی کا کارکن ہونے کے ناطے وہ پسماندہ مسلمانوں کی مدد کے لئے اپنا خون تک دینے کو تیار ہیں۔