مشن سنجیونی کے تحت محکمہ صحت گوتم بودھ نگر ضلع میں ہوم قرنطینہ میں زیر علاج افراد کو دوائیوں کی کٹ مہیا کرے گا۔ جمعرات سے اس کی شروعات ہو گئی ہے۔ یہ کام زومیٹو رائڈرز کی مدد سے کیا جا رہا ہے۔ ان کے ساتھ محکمہ صحت کی ٹیم بھی ہوگی۔ اس وقت ضلع میں 4000 مریض ہوم ائسولیشن میں ہیں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے سیکٹر 39 واقع چیف میڈیکل آفیسر کے دفتر پہنچے۔ وہاں انہوں نے مشن سنجیونیکو گرین سگنل دکھا کر روانہ کیا۔
ڈی ایم سہاس ایل وائی نے کہا کہ محکمہ صحت اب ہوم آئسولیشن میں زیر علاج افراد کو مزید سہولیات مہیا کرنے جارہا ہے۔ اب تک صرف دوا کا پرچہ مہیا کرایا جاتا تھا، انہیں دوا خود خریدنی پڑتی تھی۔ اب انہیں گھر میں ہی دوا کی کٹ مہیا کی جائے گی۔