اردو

urdu

ETV Bharat / state

مایاوتی کے دورمیں تقرریوں کی دوبارہ تحقیقات شروع - دوبارہ تحقیقات شروع

ریاست اترپردیش میں مایاوتی کے دور حکومت میں گریٹرنوئیڈا اتھارٹی میں کی گئی 54 ملازمین کی تقرریوں کی نئے سرے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Aug 5, 2019, 8:44 AM IST

حکومت نےاتھارٹی حکام سے اس معاملے پر تحقیقات کرکے جلد کارروائی کرنے کے لئے کہا ہے۔ الزام ہے کہ اس دوران قوانین وضوابط کو نظر انداز کرکے تقرریاں کی گئی تھیں۔

اطلاع کے مطابق معاملہ ایک بار پھر اٹھنے پر چیف سکریٹری پربھاش شریواستو نے 29 جولائی کو اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر کو خط بھیج کر فوری کارروائی کرنے کے لئے کہا تھا۔ مکتوب میں تحقیقات کے چند نکات کا حوالہ دیتے ہوئے کملیش کمار، دیپک آنند، منوج کمار اور جگموہن کی تقرری پر اعتراض کیا گیا ہے۔

چوتھے زمرے کے تحت 23 تقرریاں ایسی ہیں جو پچھلی تاریخ سے زیادہ تقرریاں کرلی گئیں۔ وہیں 10 تقرریاں ایسی پائی گئیں جنہیں تعلیمی اہلیت میں رعایت دتیے ہوئےتقرر کر لیا گیا۔ بڑی تعداد میں تقرریاں ایسی بھی ہیں جنہیں معاہدے پر رکھا جانا تھا لیکن مستقل ملازم کے طور پر تقرری دے دی گئی۔

اہم بات یہ ہے کہ ایک بار پہلے بھی یہ معاملہ اسمبلی میں اٹھا تو قانون ساز کونسل کے ارکان کی ایک کمیٹی بنا دی گئی تھی۔ کمیٹی نے 2006 میں اتھارٹی کے اس وقت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر برجیش کمار کو تفتیشی افسر مقرر کر دیا تھا۔

تحقیقات میں بے ضابطگیاں ملنے پر8 ملازمین کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا تھا۔ ان میں سے 4 نے ہائی کورٹ کی پناہ لی اور کورٹ کے حکم پر بحال کر دیے گئے۔ باقی کے بارے میں ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details