اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حاکم کا فرض ہے کہ وہ اپنے رعایا کا خیال رکھے' - اترپردیش کے ضلع بہرائچ کانگریس پارٹی کے شہر صدر شیخ ذکریا عرف شیخو

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کانگریس پارٹی کے شہر صدر شیخ ذکریا عرف شیخو نے کانگریس کے ذریعے مزدوروں کے ٹکٹ کی رقم کی ادائیگی پر کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت مزدوروں اور غریبوں کی مخالف ہے۔ حکومت کا فرض ہے کہ سب کا خیال رکھے لیکن وہ ایسا نہیں کر رہی ہے۔

the master stroke of the congress party
اترپردیش کے ضلع بہرائچ کانگریس پارٹی کے شہر صدر شیخ ذکریا عرف شیخو

By

Published : May 5, 2020, 8:00 PM IST

Updated : Jun 3, 2020, 7:14 AM IST

اقتدار جب الفاظ کی ہیرا پھیری اور جملوں کے ذریعہ ملمع سازی کرنے والوں کے ہاتھ میں پہنچ جاتی ہے تو اسے نہ تو ضرورت مندوں کی ضروریات کی پرواہ ہوتی ہے اور نہ ہی بھوک و پیاس سے بے حال مزدور و بے بس افراد کی۔ عوام کی ضروریات کا خیال رکھنا حاکم کا فرض ہوتا ہے، مگر کچھ حاکم ایسے ہوتے ہیں جو صرف اپنی ادھر ادھر کی باتوں سے عوام کے پیٹ کو بھرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان حاکموں کو اس بات کی بالکل پرواہ نہیں ہوتی ہے کہ ان کی رعایا کے پاس کھانے کو روٹی، پہننے کو کپڑا، بیماروں کے پاس دوا، بے سہارا افراد کو سائبان ہے بھی یا نہیں۔ وہ تو بس اپنے ہی میں مگن اور سب ٹھیک کا نعرہ لگاتے رہتے ہیں۔ یہ کہنا ہے بہرائچ کانگریس پارٹی کے شہر صدر شیخ ذکریا عرف شیخو کا جنہوں نے حال ہی میں محکمہ ریلوے کی جانب سے یومیہ مزدوروں سے ٹکٹ کے رقم کی ادائیگی پر کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا اور انہوں نے بتایا کہ حکومت نے مسافر مزدوروں کے لیے ٹرین چلائی لیکن کرایہ بھی وصول کیا اور یہ اس کے گلے میں ہڈی بن گئی ہے، کانگریس نے اس کو ایک مسئلہ بنا دیا۔

کانگریس صدر نے یہ بھی اعلان کیا کہ کانگریس پارٹی مزدوروں کے گھر بھیجنے کے لیے ان کے کرایے کی ادائیگی کرے گی۔ یہ اعلان ہوتے ہی حکومت محتاط ہوگئی اور اعلان کیا کہ ریلوے مزدوروں سے کرایہ وصول نہیں کرے گی۔ سونیا گاندھی کے اس ماسٹر اسٹروک سے بی جے پی کو شکست ملی ہے۔ پارٹی کے اس اعلان کے ساتھ ہی بہرائچ ضلع میں کانگریس پارٹی و عوام نے بی جے پی کی ایسی حرکت کی شدید مذمت کی ہے۔

Last Updated : Jun 3, 2020, 7:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details