اردو

urdu

ETV Bharat / state

آدم خور تیندوے کے حملے میں تین افراد زخمی - ضلع بہرائچ

بہرائچ میں محکمہ جنگلات کے افسران کو تیندوے کو پکڑنے میں تقریباً چار گھنٹے لگے۔ سخت جدوجہد کے بعد اسے پنجرے میں قید کیا گیا۔

بہرائچ: آدم خور تیندوے نے تین افراد کو زخمی کردیا
بہرائچ: آدم خور تیندوے نے تین افراد کو زخمی کردیا

By

Published : Apr 5, 2020, 5:43 PM IST

اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں پرتھوی پوروا گاؤں میں تیندوے کے داخل ہونے کے سبب خوف و ہراس کا ماحول بنا رہا ۔

یہاں تیدوے نے تین افراد کو زخمی کردیا ، گاؤں کے باشندوں نے محکمہ جنگلات کو اس کی اطلاع دی۔ محکمہ جنگلات کے افسران اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچ کر قریباً چار گھنٹے کی مشقت کے بعد تیندوے پر قابو پایا۔ اسے پنجرے میں قید کرلیا گیا۔

اس سے قبل تیندوے نے تین افراد کو زخمی کردیا محکمہ جنگلات کی ٹیم کے آنے سے قبل پرتھوی گاؤں میں تیندوے کے داخلے سے گاؤں کے لوگ دہشت زدہ تھے

اس کے بعد ٹیم نے آکر جب اپنا ریسکیو آپریشن شروع کیا تب گاؤں کے لوگوں میں خوف کچھ کم ہوا۔ تقریباً چار گھنٹے ریسکیو آپریشن کے بعد تیندوے کو پنجرے میں قید کیا جا سکا۔ پکڑتے وقت رینجر ابھے پرتاپ سنگھ بھی زخمی ہو گئے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details