ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے فلم سٹی کے سامنے سیکٹر 95 کے دلت پریرنا استھل پر زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی کسان یونین (لوک شکتی) کے کارکنان نے احتجاج کا نیا طریقہ نکالا ہے۔
نوئیڈا: نئے زرعی قوانین کی آخری رسومات ادا کی گئیں کسانوں نے نئے زرعی قوانین کی آخری رسومات ادا کیں۔ زرعی قوانین کی کاپیاں ارتھی پر رکھنے کے بعد اسے بعد میں نذر آتش بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی تجاویز پر کسانوں کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا: تومر
تنظیم کے قومی صدر ماسٹر شیورج سنگھ کی قیادت میں کسانوں نے زرعی قوانین کی کاپیاں رکھ کر دھرنا مقام سے شو یاترا نکالی۔
انہوں نے مرکزی حکومت کے ذریعے پاس کرئے گئے تین نئے زرعی قوانین کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے نعرے بازی کی، پھر آخری رسومات ادا کیں اور اس کو نذر آتش کردیا۔